’مودی اگر سری لنکا چلے جاتے تو کہتے راون کو بھی انہوں نے ہی مارا تھا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اجیت سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کبھی سچ نہیں بولتے بلکہ اگر وہ سری لنکا چلے جاتے تو کہتے کہ راون کو انہوں نے ہی مارا ہے۔

’مودی اگر سری لنکا چلے جاتے تو کہتے راون کو انہوں نے ہی مارا تھا‘
’مودی اگر سری لنکا چلے جاتے تو کہتے راون کو انہوں نے ہی مارا تھا‘
user

قومی آوازبیورو

راشتریہ لوک دل کے سربراہ اور اترپردیش کے مظفر نگر پارلیمانی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار اجیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ باغپت میں اپنے خطاب کے دوران اجیت سنگھ نے جم کر بی جے پی اور اس کی قیادت کو کھری کھوٹی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی شاطر شخص ہیں اور کبھی وہ سچ نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی سری لنکا چلے جاتے تو لوٹ کر کہتے کہ راون کو انہوں نے ہی مارا تھا، کیونکہ ملک میں نہ تو کسی اور نے کچھ کیا اور نہ ہی کوئی کچھ کر سکتا ہے۔

چودھری چرن سنگھ کے بیٹے چودھری اجیت سنگھ نے مزید کہا کہ ’’مودی جی جھوٹ نہیں بولتے، بس انہوں نے آج تک سچ نہیں بولا‘‘۔ انہوں نے کہا بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ ہمیشہ سچ بولو، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نریندر مودی کو ایسا کچھ نہیں سکھایا گیا۔ اجیت سنگھ نے طلاق ثلاثہ کو لے کر بھی نریندر مودی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا نریندر مودی ویسے تو طلاق پر خوب بات کرتے ہیں لیکن اپنی بیوی کو ایک مرتبہ بھی طلاق نہیں کہا اور چھوڑ دیا۔

مظفر نگر پارلیمانی حلقہ میں اجیت سنگھ کے حق میں زبردست رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ وہاں کے لوگ موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجیو بالیان سے بے حد ناخوش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Apr 2019, 2:10 PM