ہندوستان و امریکہ خلیجی خطے میں امن برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے پر رضامند

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اوساکا: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مودی اور ٹرمپ کے درمیان یہاں جی-20 چوٹی کانفرنس سے الگ دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں لیڈروں نے خلیجی خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے اس دوطرفہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا’’یقینی طور پر دونوں لیڈر اس بات پر متفق ہوئے کہ وہ اور ان کے افسران ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گے تاکہ خلیجی خطے میں امن و استحکام قائم رہے‘‘۔ گوکھلے نے کہا’’میں مانتا ہوں کہ یہ ہمارے مفاد میں ہے، یہ امریکہ اور خلیجی خطے کے مفاد میں بھی ہے‘‘۔

سیکریٹری خارجہ کے مطابق مودی اور ٹرمپ نے ہندوستان -روس کے درمیان ایس -400 میزائل ڈیفنس سسٹم معاہدے کے متعلق کوئی بات چیت نہیں کی۔ گوکھلے نے یہ واضح کیا کہ کسی بھی مسائل کا اثر ہندوستان ور امریکہ کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات پر نہیں پڑے گا‘‘َ۔انہوں نے کہا کہ ایس -400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر 26 جون کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہندوستان کا رخ واضح کر چکے ہیں۔ ایران کے معاملے پر گوکھلے نے کہا’’ہماری اولین ترجیحی ہے کہ اس خطے میں امن و استحکام کیسےیقینی بنایا جائے‘‘۔


انہوں نے کہا’’خلیجی خطے میں عدم استحکام ہمیں کئی طرح سے متاثر کرتا ہے ۔ نہ صرف توانائی ضرورتوں کے مطابق بلکہ خلیجی خطے میں رہ رہے بڑے ہندوستانیوں کی وجہ سے بھی ۔ خلیجی ممالک میں 80 لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں۔ سیکریٹری خارجہ کے مطابق مودی اور امریکی صدر کے درمیان مختلف مسائل پر بے تکلف بات چیت ہوئی ۔ اس سے پہلے مودی نے حالیہ انتخابات میں ملی جیت پر مبارک باد دینے کے لئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ مودی نے ٹرمپ سے کہا ’’ہندوستان میں سیاسی استحکام کے لئے حمایت دینے والے انتخابات کے فورا بعد ہمیں مبارک باد دینے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔

مودی نے اس ملاقات سے پہلے کہا کہ امریکہ اور ہندستان کے درمیان بات چیت میں ایران اور دفاع سمیت دیگر مسائل پر بھی گفت وشنید ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا’’ہم امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پر عزم ہیں‘‘ ۔ امریکی صدر نے کہ ’’ہم فوج سمیت کئی معاملات پر ایک ساتھ کام کریں گے، آج ہم تجارت پر بات چیت کریں گے‘‘۔ انہوں نے اس حقائق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان -امریکہ کو ایک طویل راستہ طے کرنا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک اور قریب آئے اور مضبوط ہوئے ہیں۔ ”مسٹر ٹرمپ نے کہا’’بھارت اور امریکہ اچھے دوست بن گئے ہیں اور ہمارے ملک کبھی بھی اتنے قریب نہیں رہے ہیں ۔ میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں‘‘۔


پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی کے لئے مسٹر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا’’آپ (مسٹر مودی) اس کے قابل ہیں۔ آپ نے لوگوں کو متحد کرنے میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ ”امریکی صدر نے کہا’’مجھے یاد ہے کہ جب آپ نے پہلی بار اقتدار سنبھالا تھا ۔ تب کئی گروہ تھے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے اور اب وہ ساتھ ہو گئے ۔ یہ آپ اور آپ کی صلاحیتوں کے لئے ایک شاندار انعام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Jun 2019, 4:10 PM