مودی 24 مئی کو منڈی اور ناہن میں ریلی کریں گے

منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی  کی امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نریندر  مودی اسی دن ناہن میں بھی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی2024کے لوک سبھا انتخابات کی انتخابی مہم میں اپنی جانب سے کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں  ۔وزیر اعظم نریندر مودی 24 مئی کو ہماچل پردیش کے منڈی میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے جہاں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نریندر  مودی اسی دن ناہن میں بھی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر راجیو بندل نے ناہن میں میٹنگ کی اور اس  میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آنے والی ریلی کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی، ریلی 24 مئی کو ناہن میں طے کی گئی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر بندل نے کہا کہ ہماچل پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زبردست ریلی ہونےو الی ہے۔ یہ ریلی 24 تاریخ کو دو مقامات ناہن اور منڈی میں ہوگی۔


واضح رہے منڈی سے بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناوت ہیں اور ان کا مقابلہ کانگریس کے ہماچل کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ سے ہے اور یہاں کافی کانٹے کی ٹکر بتائی جا رہی ہے۔ ہماچل میں چھہ اسمبلی سیٹوں پر بھی انتخابات ہونے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔