مودی، سونیا اور راہل نے منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

سونیا گاندھی نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کی مستحکم قیادت میں ملک نے مشکل دور میں بھی ترقی کی اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ آج کے حکمرانوں کو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر سنگھ آج 87 برس کے ہوگئے۔

مودی نے سابق وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور لمبی زندگی کی آرزو کی اور کہا کہ ’’ہمارے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد، میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی آرزو کرتا ہوں۔‘‘

سونیا گاندھی نے قومی تعمیر اور معاشی ترقی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈاکٹر سنگھ کی مستحکم قیادت میں ملک نے مشکل دور میں بھی ترقی کی اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ آج کے حکمرانوں کو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ میں ڈاکٹر سنگھ کی خوشحال اور صحت مند زندگی کی آرزو کرتا ہوں۔‘‘


کانگریس نے بھی اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ’’آج ہم لوگ ان کی عظیم کامیابیوں کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی عشروں تک ہمارے ملک کی خدمت کی ہے اور مخصوص حکمت عملی، انسانیت کے تئیں خود کو وقف کرکے اور ملک کو بااختیار بنانے میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔