’مودی-شاہ ایوان میں آئیے، جواب دیجیے‘، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے آج پھر پارلیمانی احاطہ میں کیا احتجاجی مظاہرہ
رام مندر میں ’عطیہ چوری‘ اور طلبا پر کی گئی بربریت کے خلاف اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں آواز بلند کی۔ پورا ملک ’عطیہ چوری‘ اور امت شاہ کے ایوان سے غائب ہونے پر سوال پوچھ رہا ہے۔

کانگریس، سماجوادی پارٹی، آر جے ڈی سمیت انڈیا بلاک کی سبھی پارٹیاں طلبا پر پولیس کی بربریت اور رام مندر چندہ چوری معاملہ میں لگاتار مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ آج ایک بار پھر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں ان دونوں ہی موضوع پر دھرنا و مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایوان میں حاضر ہو کر جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس نے پارلیمنٹ احاطہ میں کیے گئے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو پوسٹ کے ساتھ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’رام مندر میں ’عطیہ چوری‘ اور طلبا پر کی گئی بربریت کے خلاف اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں آواز بلند کی۔ پورا ملک ’عطیہ چوری‘ اور امت شاہ کے ایوان سے غائب ہونے پر سوال پوچھ رہا ہے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی، انھیں ملک کی عوام کو جواب دینا ہوگا۔‘‘
ایک دیگر ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’امت شاہ ایوان میں آؤ، ایوان میں آ کر جواب دو۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ صرف اپوزیشن کا نہیں ہے، بلکہ پورے ملک کا ہے۔ کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ امت شاہ کو ایوان میں آ کر طلبا پر کی گئی بربریت کا جواب دینا ہوگا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے امت شاہ اور پی ایم مودی کی تصویر پر مبنی گرافکس پیش کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مودی-شاہ ایوان میں آئیے، جواب دیجیے۔ طلبا کے خلاف فوج کو آرڈرس کس نے دیے؟‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
