مودی حکومت نے 4 کروڑ لوگوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس کے دو سرمایہ دار دوستوں کے لیے ہے اور ان دوستوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ وہ باہر چھلکنے لگا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں، وہ ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس کے دو سرمایہ دار دوستوں کے لیے ہے اور ان دوستوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ وہ باہر چھلکنے لگا ہے۔


مودی حکومت کی ترقی پر طنز کرتے ہوئے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہمارے دو‘ کے لیے 'وکاس اوور فلو'، جبکہ ہمارے 4 کروڑ بہن بھائیوں کو غربت میں دھکیلا جا رہا ہے۔ چار کروڑ کے یہ اعداد و شمار محض اعداد و شمار نہیں ہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ ان چار کروڑ میں سے ہر ایک بہتر زندگی کا مستحق ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک ہندوستانی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Jan 2022, 5:11 PM
/* */