مرکزی حکومت میڈیا کی آزادی سلب نہیں کرسکتی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر میڈیا کی آواز دبانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ رافیل گھوٹالہ میں اہم انکشاف کرنے والے انگریزی اخبار کے ایڈیٹر این رام کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر میڈیا کی آواز دبانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل گھوٹالہ میں اہم انکشاف کرنے والے انگریزی اخبار کے ایڈیٹر این رام کے خلاف مرکزی حکومت کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

ممتابنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میڈیا جمہوریت کیلئے اہم رول ادا کررہا ہے،مرکزی حکومت کے ذریعہ ملک کے سینئر ترین صحافی و ایڈیٹر این آرام کو دھمکی دیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔سینئر صحافی کے خلاف ”خفیہ فائل کے افشاء ایکٹ کے تحت کارروائی شرمناک ہے۔اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعہ مودی حکوت میڈیا کی آزادی اور حقوق پر حملہ نہیں کرسکتی ہے۔

سپریم کورٹ میں کل مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ وزارت دفاع سے رفائیل سے متعلق فائلیں چوری ہوگئی ہیں جو بعد میں انگریزی اخبار دی ہندو نے شایع کیا ہے۔حکومت فائل چوری کے معاملے میں ”آفیشیل سیکریٹ ایکٹ“ کے تحت کارروائی کرے گی۔اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہا کہ جن لوگوں نے رفائیل سے متعلق فائلوں کو عام کیا وہ آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ چوری کے معاملے میں کارروائی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔