’مودی ناممکن‘ اور ’پکوڑا اکنامکس‘ ہندوستانی معیشت کو لے ڈوبے گی: کانگریس

بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 4.5 فیصد تک گر گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ریکارڈ کمی کے سلسلے میں نریندر مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سخت مذمت کرتےہوئے آج کہا کہ ’مودي نامكس‘ اور ’پكوڑااكونامکس‘ ہندوستانی معیشت کو لے ڈوبی۔

کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رديپ سنگھ سرجےوالا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 4.5 فیصد تک گر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جی ڈی پی کا مطلب صرف ’گوڈسے ڈیواسیو پالیٹكس‘ سمجھ میں آتا ہے۔


کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت سنگین بحران کا شکار ہے۔ اس صورت حال کے بارے میں ساکھ کا تعین کرنے والی ایجنسیوں نے عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، موڈيز، فچ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بھارتی اسٹیٹ بینک نے خدشہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بےروزگاري میں اضافہ ہورہا ہے اور دیہی معیشت اور کسان گہرے دباؤ میں ہیں۔ تقریبا 37 فیصد کسانوں نے اپنی پیداوار کم از کم امدادی قیمت سے کم داموں میں فروخت کی ہے۔ صارفین کی مانگ گھٹ رہی ہے اور مینوفیکچرنگ میں پیداوار کم ہو رہی ہے۔


مسٹر سرجےوالا نے کہا کہ ضرورت کی سبھی اشیا مہنگی ہو رہی ہیں اس کے لئے لوگوں کو زیادہ خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی کے وزیر مسلسل عوام کا مذاق بنا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔