اب جامعہ ملیہ کا ماحول بگاڑنے کی کوشش، شرپسندوں کی اشتعال انگیز نعرے بازی

شرپسندوں نے وندے ماترم، جئے شری رام اور دیگر نازیبا نعرے لگائے اور جامعہ کے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس کے بعد وہ واپس لوٹ گئے۔

تصویر بشکریہ ملت ٹائمز
تصویر بشکریہ ملت ٹائمز
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بعد دہلی کا معروف ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جانے لگی ہے۔ منگل کی شام یونیورسٹی کیپس کے نزدیک اے بی وی پی کے کارکنان نے اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔ جس کے بعد وہاں کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔

ملت ٹائمز کے مطابق شرپسند جولینا کی طرف سے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے جامعہ کے گیٹ نمبر سات پر پہونچے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ دریں اثنا شرپسندوں نے وندے ماترم، جئے شری رام اور دیگر نازیبا نعرے لگائے اور جامعہ کے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس کے بعد وہ واپس لوٹ گئے۔

اے بی وی پی اور دیگر ہندووادی تنظیموں سے جڑے لوگوں نے ’جناح پریمی بھارت چھوڑو‘، ’جامعہ میں ہندو محفوظ نہیں‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

جیسے ہی جامعہ کے طلبہ کو اس نعرے بازی کی اطلاع ملی وہ جمع ہو گئے اور اے بی وی پی اور دیگر تنظیموں سے جڑے لوگوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

شرپسندوں کی اس نعرے بازی کے سبب جامعہ کے طلباء میں سخت غم وغصہ ہے۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کرنے والے ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 May 2018, 9:43 AM