اقلیتی کمیشن نے مولوی سے زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگانے کے معاملے میں رپورٹ طلب کی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے اور مزید کارروائی کے لیے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو گروگرام پولیس کمشنر سے ایک مولوی کے بارے میں رپورٹ طلب کی جس سے دو افراد نے 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 22 اکتوبر کو رات 11 بجے پیش آیا، جب شکایت کنندہ سیکٹر 40 میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ مولوی امام عبدالحسیب کی شکایت کے مطابق دو آدمی ان کے پیچھے آئے اور ان سے جمعہ کی نماز نہ پڑھنے کو کہا۔ اس نے مولوی کے ساتھ بدسلوکی کی اور نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی۔اس کے بعد اس نے مجھے دوبارہ 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے کو کہا۔


اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے اور مزید کارروائی کے لیے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔