لاکھوں ہندوستانیوں کو ابھیجیت بنرجی کے کام پر فخر: راہل گاندھی

مرکزی وزیر پیوش گوئل کے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بینرجی پر تبصرہ کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کو ان کے کام پر فخر ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر پیوش گوئل کے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بینرجی کے بارے میں دئے گئے بیان کے بعد بینرجی کی حمایت میں اترے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کو ان کے کام پر فخر ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’بینرجی ان متعصب لوگوں کی آنکھوں پر نفرت کا پردہ پڑا ہے اور انہیں اس بات کاعلم نہیں ہے کہ پیشہ ور کیسے ہوتے ہیں۔ آپ دہائیوں تک سمجھاتے رہیے لیکن انہیں سمجھا نہیں پائیں گے۔ آپ بے فکر رہیں لاکھوں لوگوں کو آپ پر فخر ہے۔


بینرجی نے ہفتے کو ایک خبررساں چینل سے کہا تھا کہ وزیر تجارت ان کی قابلیت اور اہلیت پر سوال اٹھارہے ہیں۔ مرکزی وزیر تجارت گوئل نے جمعہ کو بینرجی کو نوبل انعام پانے کےلئے مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کا نظریہ پوری طرح بائیں بازو سے تحریک یافتہ ہے‘اور ہندوستان کے لوگوں نے ان کے کام کو خارج کردیا ہے۔

بینرجی نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس پارٹی کے منشور میں شامل انصاف کے سب سے بڑی منصوبے کو تیار کرنے میں کانگریس پارٹی کی حمایت کی تھی۔اس منصوبے کے تحت ملک کے سب سے غریب 20فیصد کنبوں کو سالانہ 20ہزار روپے دئے جانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ان انتخابات میں کانگریس نےزبردست شکست پائی۔


بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مذمت کرنے والے بینرجی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت بحران کے دور سے گزر رہی ہے۔انہیں حال ہی میں اقتصادیات کےلئے نوبل انعام کےلئے منتخب کیاگیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Oct 2019, 4:50 PM