مودی کے بجٹ کی سوشل میڈیا پر خوب ہو رہی تنقید، بتایا گیا ’اَب تک کا سب سے خراب بجٹ‘

بجٹ کے بارے میں سابق مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کے ٹوئٹ کے بعد ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ ’’یہ عام ایماندار ٹیکس پیئر اور متوسط طبقہ کے لیے سب سے خراب بجٹ میں سے ایک ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پارلیمنٹ میں جمعہ کو جیسے ہی ’بہی کھاتہ‘ والا یونین بجٹ پیش کیا گیا، لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا غصہ اور اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ ایک ٹوئٹر یوزر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’امریکی ڈالر کو کرنسی کا بنچ مارک بنانے کی جگہ ہندوستانی روپے کو مضبوط بنانے پر کام کیوں نہیں کیا گیا۔‘‘

بجٹ کے بارے میں سابق مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اس کی کافی تعریف کی۔ لیکن ان کے ٹوئٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا ’’یہ عام ایماندار ٹیکس پیئر اور متوسط طبقہ کے لیے سب سے خراب بجٹ میں سے ایک ہے۔‘‘


ایک ٹوئٹر یوزور نے مرکزی وزیر مالیات کی بجٹ تقریر کے بعد ایک پرانی فلم کا گانا شیئر کیا۔ وہ گانا تھا ’’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا۔‘‘ مرکزی بجٹ پیش ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد پٹرول 2.50 روپے مہنگا ہونے اور ڈیزل 2.30 روپے مہنگا ہونے پر متوسط طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی۔



ایک دیگر شخص نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر لکھا ’’پٹرول کی قیمتیں، ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں۔ ایماندار ٹیکس پیئرس کو کیا ملا؟ ٹیکس کا فائدہ، پنشن کا فائدہ، کارپوریٹ کمپنیوں کے ذریعہ حاصل گریچوئٹی رقم کیا ملی؟ آپ واقعی میں ایماندار (تنخواہ دار) لوگوں کا خیال رکھتے ہیں؟‘‘ ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا ہے ’’مایوس کن بجٹ 2019... بے روزگاری کے لیے کوئی مدد یا خبر نہیں۔‘‘


بجٹ پر کچھ لوگوں نے مزاحیہ ٹوئٹ بھی کیے اور طنز کے تیر چلائے۔ ایک شخص نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تو، بجٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابھی بھی نیٹ فلکس، پرائم اور ہاٹ اسٹار کی سالانہ رکنیت کے لیے سبسیڈی پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ کیا یہ وہ ہندوستان ہے جس میں ہم رہنا چاہتے ہیں؟‘‘ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی دلچسپ میمس بھی گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2019, 11:10 AM