باکس آفس پر’ مائیکل‘ کا دھماکہ، مشہور امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بایوپک نے توڑے کئی ریکارڈ

’یورنیورسل‘ کے مطابق 82 ٹیریٹریز (جاپان-کوریا چھوڑ کر) میں فلم کے آخری دنوں میں 111 ملین ڈالر کمانے کی امید ہے۔ اگر ایسا ہوا تو فلم 3 دن میں پوری دنیا میں 200 ملین ڈالر کا اندازہ پار کرلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے مشہور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی ’بایو پک‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر دھماکہ کر دیا ہے۔ فلم نے پہلے دن 82 ملین ڈالر کا باکس آفس کلیکشن کیا ہے۔ اب ایسی امیدیں کی جارہی ہیں کہ فلم ہفتے کے آخر میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ کمائے گی۔ جو کہ اس سال کسی بھی لائیو ایکشن فلم کے لیے ایک بڑا ریکارڈ ہوگا۔ اسی کے ساتھ کسی بھی بایوپک کے لیے  بہترین آغاز ہوگا۔

باکس آفس ’موزو‘ کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن شمالی امریکہ میں 39 ملین ڈالر کی کمائی کی۔ یہ کسی بھی بایوپک فلم کے لئے اب تک کی سب سے زیادہ اوپننگ ہے۔ مائیکل نے فلم ’اوپن ہائمر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’اوپن ہائمر‘ نے 33 ملین ڈالر کی اوپننگ کی تھی۔ فلم نے اورسیز مارکیٹ میں 30 ملین ڈالر کی کمائی کی۔ وہیں جمعرات کو ہوئے پیڈ پریویوز سے فلم نے 13 ملین ڈالر کمائے۔ اسی طرح باکس آفس پر یہ کسی بھی بایوپک کے لیے آل ٹائم بہترین آغاز ہے۔ فلم نے ’ اوپن ہائمر‘ اور ’ بوہیمین ریپسوڈی‘ دونوں کے لانچ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دونوں 80 ملین ڈالر کا اندازہ پار کرنے میں پیچھے رہ گئی تھیں۔


فلم تجزیہ نگار ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق فلم ہفتے کے اختتام پر نارتھ امریکن باکس آفس پر 90-95 ملین ڈالر کما سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو فلم پھر سے’ اوپن ہائمر‘ اور’ اسٹریٹ آؤٹا کمپٹن‘ کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ اوپن ہائمر نے 82 ملین ڈالر کمائے تھے جبکہ ’اسٹریٹ آؤٹا کمپٹن‘ نے 61 ملین ڈالر کمائے تھے۔

یورنیورسل کی رپورٹ کے مطابق 82 ٹیریٹریز (جاپان-کوریا چھوڑ کر) میں فلم کے آخری دنوں میں 111 ملین ڈالر کمانے کی امید ہے۔ اگر ایسا ہوا تو فلم 3 دن میں پوری دنیا میں 200 ملین ڈالر کا اندازہ پار کرلے گی۔ اسی کے ساتھ ہی فلم اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 فلموں کی لسٹ میں شامل ہوجائے گی۔ فلم کے ہندوستانی باکس آفس کی بات کریں تو اس نے پیڈ پریویوز میں 1.70 کروڑ، پہلے دن 3.80 کروڑ، دوسرے دن 5.10 کروڑ اور تیسرے دن 5.50 کڑوڑ کا کلیکشن کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔