دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ’زبردست بارش‘ کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز ملک کی کئی ریاستوں میں زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دہلی اور اتر پردیش میں بھی موسلادھار بارش ہونے کی امید ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 25 جولائی کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بہت زیادہ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کونکن، گوا، مغربی مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں بھی زبردست بارش ہونے کے آثار ہیں۔


ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے لکشدیپ، کرناٹک کے ساحلی و اندرونی جنوب کے حصوں، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، مشرقی اتر پردیش، ہمالیہ سے ملحق مغربی بنگال اور سکم کے علاقے، اڈیشہ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے مختلف حصوں میں بھی زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Jul 2019, 10:10 AM