میہُل چوکسی کو ہندوستان نہیں بھیجا جائے گا، ڈومینیکن حکومت اسے واپس انٹیگوا بھیجے گی

ہندوستان کے مفرور تاجر میہُل چوکسی کو ڈومینیکن حکومت واپس انٹیگوا باربوڈا بھیجے گی، انٹیگوا کے وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے

مفرور تاجر میہُل چوکسی / Getty Images
مفرور تاجر میہُل چوکسی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے مفرور تاجر میہُل چوکسی کو ڈومینیکن حکومت واپس انٹیگوا باربوڈا بھیجے گی۔ انٹیگوا باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

دریں اثنا، ڈومینیکا میں میہل چوکسی نے اے بی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ان کی میہل سے پولیس اسٹیشن میں ملاقات ہوئی۔ وکیل کے مطابق میہل نے الزام عائد کیا کہ اس کو اغوا کر کے ڈومینیکا لایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی ہے۔ اس معاملہ راحت کے لئے میہل چوکسی کے وکیل عدالت اپیل دائر کر رہے ہیں۔


چوکسی حال ہی میں انٹیگوا اور باربوڈا سے فرار ہو گیا تھا اور اس کے خلاف انٹرپول کے ’یلو نوٹس‘ کے پیش نظر اسے پڑوسی ملک ڈومینیکا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انٹیگوا کی میڈیا میں بدھ کے روز یہ خبر آئی۔ انٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤنی نے ہیرا تاجر کو براہ راست ہندوستان بھیجنے کے لئے کہا تھا۔

انٹیگوا نیوز نے براؤنی کے حوالہ سے کہا، ’’ہم نے ڈومینیکا سے چوکسی کو انٹیگوا نہیں بھیجنے کو کہا ہے۔ اسے براہ راست ہندوستان بھیجنے کی ضرورت ہے جہاں اسے اپنے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔‘‘

چوکسی پنجاب نیشنل بینک کے 13500 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی معاملہ میں مطلوب ہے۔ اس معاملہ میں اس کا رشتہ دار نیرو مودی بھی ملزم ہے اور وہ فی الحال لندن کی ایک جیل میں قید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔