میڈیکل اسٹوروں کے بغیر ڈاکٹر کی پرچی کھانسی-زکام کی دوا دینے پر پابندی عائد

محکمے کے اڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ نے بتایا کہ دوا فروخت کرنے والے ایسے لوگوں کے نام و پتہ اور ٹیلی فون نمبر لے کر ڈرگس کنٹرول افسر یا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انچارج کو فوراً مطلع کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان میں میڈیکل اور صحت کے محکمے نے دوا فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور کو بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے عام سردی، زکام، کھانسی،وبخار کی دوائیاں مہیا نہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ محکمے کے اڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ نے بتایا کہ دوا فروخت کرنے والے ایسے لوگوں کے نام و پتہ اور ٹیلی فون نمبر لے کر ڈرگس کنٹرول افسر یا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انچارج کو فوراً مطلع کریں۔

انہوں نے سبھی ڈرگس کنٹرول افسروں یا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس کے انچارجوں کو بھی ہر روز اس اطلاع کو اپنے ضلع کے چیف میڈیکل افسر کو مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے تاکہ محکمے کی ٹیم کے ذریعہ ایسے افراد سے رابطہ کرکے اسکریننگ اور جانچ وغیرہ کی کارروائی کی جاسکے۔


روہت کما سنگھ نے بتایا کہ فلو اور کورونا وائرس انفیکشن کی شروعاتی علامات (کھانسی، زکام، گلے میں خراش اور بخار) بادی النظر میں ایک سی ہیں۔ ریاستی حکومت کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ حالیہ حالات میں سماجی قرنطینہ کا خدشہ، کورونا انفیکشن کے بارے میں افواہ اور کورونا کی جانچ کے تئیں جھجھک کی وجہ سے ان علامات سے متاثر کچھ لوگ میڈیکل انسٹی ٹیویٹ میں نہ جاکر آس پاس کے میڈیکل اسٹور سے دوا بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر لے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Apr 2020, 6:40 PM