ایم سی ڈی ملازمین کو 13 سال بعد مہینے کی پہلی تاریخ کو ملی تنخواہ: کیجریوال

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں صفائی ملازمین سے ملاقات کی اور 317 کارکنوں کو مستقل ملازمت کے سرٹیفکیٹ پیش کیے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو تیاگ راج اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں صفائی ملازمین سے ملاقات کی اور 317 کارکنوں کو مستقل ملازمت کے سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ پروگرام کے دوران کیجریوال نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ملازمین کو 13 سال بعد مہینے کی پہلی تاریخ کو تنخواہ مل گئی۔

انہوں نے کہا ’’میں نے تمام ملازمین سے ملاقات کی اور سب بہت خوش ہیں۔ اس سے قبل 2010 میں ملازمین کو مقررہ تاریخ پر تنخواہ دی گئی تھی۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ باقی ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔‘‘


کیجریوال نے کہا، "یہ میری گارنٹی ہے۔ ہم ہر وعدہ کو پورا کریں گے۔ ساتھ مل کر ہم دہلی کو نہ صرف ملک کا بلکہ دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔ ہم اس پہل میں دہلی کے لوگوں کو بھی شامل کریں گے۔

اس تقریب میں شہری ترقی کے وزیر سوربھ بھاردواج، ایم سی ڈی کی میئر شیلی اوبرائے اور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔