مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کی جانب سے انعامات کا اعلان

مجاہد آزادی مولانا محمد علی جوہر کے نام پر قائم ’مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی‘ کی جانب سے دیے جا رہے انعامات کے لیے جسپال سنگھ، سدھارتھ وردراجن، رخشندہ جلیل اور جلال الدین اسلم کو منتخب کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی۔ مجاہد آزادی اور معروف صحافی مولانا محمد علی جوہر کے نام پر قائم مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی کی جانب سے سالانہ ایوارڈوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 30 ویں سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اشتراک سے مولانا محمد علی جوہر کے یوم پیدائش پر 10 دسمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر لودھی روڈ نئی دہلی میں شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔

اکیڈمی کے صدر پروفیسر خواجہ محمد شاہد اور جنرل سکریٹری احمد ندیم کی اطلاع کے مطابق اس تقریب کی صدارت دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں کریں گے اور مہمان خصوصی قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے سابق چیئرمین جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی ہوں گے۔ دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول مہمان اعزازی اور ڈاکٹر ایس فاروق ڈائرکٹر ہمالیہ ڈرگس اور سراج الدین قریشی صدر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر مہمانان ذی وقار ہوں گے۔

اس موقع پر درج ذیل شخصیات کو ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے: پروفیسر جسپال سنگھ (سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ)، محترمہ سنبل رضوی (سینئر ہومینی ٹیرین کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ)، ڈاکٹر اطہر فاروقی (جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو ہند) او رجناب سدھارتھ ورداراجن (ایڈیٹر دی وائر)۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر رخشندہ جلیل کو نواں بی اماں ایوارڈ اور جناب جلال الدین اسلم کو ساتواں ایم سلیم میموریل ایوارڈ برائے صحافت تفویض کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */