پب جی پارٹنر کے پیار میں پڑی پاکستان کی شادی شدہ خاتون! 4 بچوں کے ساتھ پہنچی ہندوستان، گریٹر نوئیڈا سے گرفتار

گوتم بدھ نگر پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو اس کے چار بچوں کے ساتھ حراست میں لیا ہے۔ گزشتہ مہینے نیپال کے راستہ ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد وہ غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں رہ رہی تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو اس کے چار بچوں کے ساتھ حراست میں لیا ہے۔ گزشتہ مہینے نیپال کے راستہ ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد وہ غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں رہ رہی تھی۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے گریٹر نوئیدا کے رہائشی اس مقامی شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، جس نے خاتون کو پناہ دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی خاتون آن لائن گیم پب جی کے ذریعے اس شخص کے رابطہ میں آئی تھی۔

عہدیدار نے بتایا کہ سیما حیدر (27 سال) نام کی خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا میں کرایہ کے مکان میں رہ رہی تھی۔ ربوپورہ تھانہ کی ایک ٹیم اس سے اور اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع دے دی گئی ہے اور مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون سیما جس شخص کے رابطہ میں آنے کے بعد ہندوستان پہنچی ہے اس کا نام سچن ہے اور وہ 22 سال کا ہے۔ کرانہ کی دکان میں کام کرتا ہے اور پب جی کھیلنے کا شوقین ہے۔ ان دونوں کی جنوری میں نیپال میں ملاقات ہوئی اور اس کے بعد سیما حیدر نے پاکستان چھوڑ کر ہندوستان آنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے سچن سے شادی کا اصرار کیا، جس کے بعد انہوں نے ایک وکیل سے رابطہ قائم کیا۔ وکیل نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ سیما نے پولیس عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کا شوہر اس کے ساتھ ظلم کرتا تھا اور اس نے چار سال سے اس سے ملاقات نہیں کی تھی۔ دراصل، سیما کراچی کی رہنے والی ہے اور اس کا شوہر دبئی میں کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ہندوستان آنے اور سچن سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا اپنا گھر بھی بیچ ڈالا ہے!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔