'ماؤتھ فریشنر' کھانے پر کئی لوگوں نے کی خونی قے، مینیجر گرفتار

شکایت کنندہ انکت کمار نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور دوستوں کے ساتھ کیفے گئے تھے، ڈنر کے بعد ریسٹورنٹ کے عملے نے انہیں ماؤتھ فریشنر دیا، جسے کھانے کے بعد وہ خونی قے کرنے لگے

<div class="paragraphs"><p>گرفتار / آئی اے این ایس</p></div>

گرفتار / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گڑگاؤں: گڑگاؤں کے سیکٹر 90 میں واقع لافورسٹا کیفے کے منیجر کو پولیس نے منگل کو گرفتار کر لیا۔ کیفے میں کئی دوستوں نے 2 مارچ کو ڈنر کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر 'ماؤتھ فریشنر' کھایا، جس کے بعد وہ خونی قے کرنے لگے۔ گرفتار شدہ منیجر کی شناخت دہلی کے کیرتی نگر کے رہائشی گگن دیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ مانیسر اے سی پی کی قیادت میں پولیس ٹیم معاملے کی تحقیقات کے لیے کیفے پہنچی لیکن اسے بند پایا۔

شکایت کنندہ انکت کمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 مارچ کی شام کو اپنی بیوی نیہا سبروال اور دوستوں مانیکا، دیپک اروڑہ اور ہمانی کے ساتھ کیفے گئے تھے۔ ڈنر کے بعد ریسٹورنٹ کے عملے نے انہیں ماؤتھ فریشنر دیا، جسے کھانے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انکت کمار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی اور دوستوں کے ساتھ ماؤتھ فریشنر کھایا تھا، جس کے بعد انہیں خونی قے آنے لگی۔


انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ اور عملے نے ان کی بگڑتی ہوئی حالت کے باوجود مدد نہیں کی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ متاثرین کو 'ڈرائی آئس' دی گئی تھی جو کہ ایک جان لیوا تیزاب ہے جو موت کا سبب بن سکتا ہے۔ بعد ازاں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ کھیڑکی دولہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او منوج کمار نے کہا، ’’منیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔