مرکزی حکومت نوکر شاہی کا غلط استعمال کرہی ہے: سیسودیا

بی جے پی کس طرح اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتی رہی ہے، اس کی مثال کل دلی کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ایلیس واز کے ذریعے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے نام بھیجا گیا نوٹس ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیانے کہاہے کہ عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈروں پر نشانہ لگانے کے لئے مرکزی حکومت نوکرشاہی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

مسٹر سیسودیا نےصحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دہلی حکومت کے افسروں پر بی جے پی حکومت نے مرکزی حکومت کے ذریعہ  گزشتہ سات سالوں سے غیر آئینی کنٹرول کر رکھاہے اور غیرآئینی طریقے سے غلط استعمال کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کس طرح اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتی رہی ہے، اس کی مثال کل دلی کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ایلیس واز کے ذریعے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے نام بھیجا گیا نوٹس ہے۔


نائب وزیر اعلی نے بتایا کہ دہلی حکومت کے محکمہ اطلاعات کی سکریٹری ایلس وازنے اروند کیجریوال کو نوٹس بھیجاہے کہ 2016-17کے آس پاس دہلی حکومت نے دہلی کے باہر جو اشتہار دئے تھے، ان کی 163کروڑ روپے وصولی اروند کیجریوال سے کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایلیس واز نے اروند کیجریوال کو قانونی طور پر دھمکی دی ہے کہ وہ 163کروڑ روپے 10دنوں کے اندر جمع کریں ورنہ ان پر کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی سکریٹری آئی اے ایس افسر ایلیس واز بی جے پی کے کہنے پر اروند کیجریوال کو دھمکی دے رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی حکومت کے افسروں کو کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔ افسر اگر عوام کا کام کر ر ہی ہے تو اسے روک دیتی ہے اور ان کا ستعمال وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لئے کر رہی ہے۔ یہ اہلکاروں پرغیر قانونی کنٹرول کا ناجائز استعمال ہے۔ اس لئے بی جے پی دہلی حکومت کے سروس ڈپارٹمنٹ پر غیر آئینی طریقے سے قبضہ کر کے بیٹھی ہے، تاکہ ان کا غلط استعمال کر سکے اور وزیر اعلی کو اہلکاروں کے ذریعے سے اس طرح کے نوٹس بھیج کر کام نہ کرنے دے۔


نائب وزیر اعلی نے بی جے پی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہلی کے اہلکاروں کا استعمال بند کریں۔جمہوریت میں منتخب کی ہوئی حکومت کے پاس اقتدار ہوتا ہے کہ وہ افسروں سے کام کروائیں۔ اس لئے بی جے پی جمہوریت کی عزت کریں اور افسروں کا غلط استعمال کر کے اس طرح کی منتخب کی ہوئی حکومت کو نشانہ بنانا بند کریں۔

انھوں نے کہا کہ ” کیا اپنے ریاست کےباہر اشتہار دینا جرم ہے؟ہر ریاستی حکومت اپنی ریاست کے باہر اشتہار دیتی ہے۔ پوری دہلی میں یوگی آدتیہ ناتھ، ایم ایل کھٹر، شیوراج سنگھ چوہان سمیت کئی دیگر وزرائے اعلی کے ہورڈنگس دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، تقریبا ہر دن اخباروں کے دہلی ایڈیشن میں شائع دیگر ریاستی حکومتوں کا مکمل صفحہ پر اشتہار دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر یہ جرم ہے تو ان کی حکومت کے ذریعے خرچ کیاگیا پیسہ بھی بی جے پی یا کانگریس سے وصول کرنا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */