منی پور تشدد: اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے ارکان پارلیمنٹ کی صدر مرمو سے ملاقات، مکتوب سونپ کر کیا مداخلت کا مطالبہ

ملکارجن کھڑگے نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستانی اتحاد کے 31 ارکان نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ ہندوستانی اتحاد کے وفد نے منی پور میں جو کچھ دیکھا وہ صدر کے سامنے رکھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے منی پور کی صورتحال پر آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور منی پور کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے محترمہ مرمو سے ملاقات کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ منی پور جل رہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت نازک ہے لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے نمائندوں نے 29 اور 30 ​​جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہاں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے اس لیے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وفد نے ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا اور کہا کہ مودی حکومت منی پور کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی ہے، اس لیے صدر کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے اور وہاں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔