گورنر کے تعلق سے غلط سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرے گی منی پور پولیس

منی پور پولیس سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں گورنر انوسویا یوکی کے تعلق سے فرضی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امپھال: منی پور پولیس سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں گورنر انوسویا یوکی کے تعلق سے فرضی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایکس سے اس پوسٹ کو ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے، جس میں جھوٹے تبصروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گورنر نے اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی آر ایس ایس کے زیر اہتمام میٹنگ میں شرکت کی۔


ایک ٹوئٹ میں منی پور پولیس نے کہا ’’بیٹھی ہوئی خاتون منی پور کی گورنر نہیں ہے جیسا کہ پوسٹ میں کہا گیا ہے۔ سائبر کرائم میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔‘‘

امپھال پولیس حکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ سوشل میڈیا پر غلط تبصروں کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔