ممتا بنرجی کا پی ایم مودی پر حملہ، موجودہ وقت کو ’سپر ایمرجنسی‘ کا دور قرار دیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپر ایمرجنسی‘ کے اس دور میں لوگوں کو ان کے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اتوار کو مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپر ایمرجنسی‘ کے اس دور میں لوگوں کو ان کے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ممتا بنرجی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں آئین کے ذریعے ملے حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم کرنا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’آج عالمی یوم جمہوریت ہے، ایک مرتبہ پھر ہم ان آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم کریں جن کی بنیاد پر ہمارے ملک کی تشکیل ہوئی تھی‘‘۔


انہوں نے مودی حکومت کا ذکر کیے بغیر کہا ’’سپر ایمرجنسی کے اس دور میں ہمیں ان تمام حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے جن کی ہمارا آئین ضمانت دیتا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی پہلے بھی کئی مرتبہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جمہوریت کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔


ترنمول کانگریس کی سربراہ بارہا یہ کہہ چکی ہیں کہ ملک مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی حکمرانی میں شدید ایمرجنسی کے دور سے گزر رہی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2007 میں جمہوریت کی نظریات کی تشہیر کرنے کے لئے ہر ایک سال 15 ستمبر کو 15 ستمبر کو بین الاقوامی یوم جمہوریہ منانے کا عہد کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Sep 2019, 5:10 PM