مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو دنیا کے سب سے امیر آدمی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کا ہدف: سنجے سنگھ

عآپ کے راجیہ سبھا رکن و اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہدف ملک کے دو سرمایہ داروں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو دنیا کے سب سے امیر آدمی بنانا ہے

سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
سنجے سنگھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مرادآباد: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن و اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہدف ملک کے دو سرمایہ داروں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو دنیا کے سب سے امیر آدمی بنانا ہے۔

سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم مودی کے سرمایہ دار دوستوں کی جائیدادوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس معاف کر دیا۔ جبکہ مہنگائی سے پریشان عام عوام کی ضروری چیزیں آٹا، دال، دوا پر ٹیکس بڑھا دیا۔

سنجے سنگھ نے روہیل کھنڈ خطے کے کارکن اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ عآپ کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی کو ہندو-مسلمان مسئلہ سے علیحدہ ہو کر تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی مسائل پر سیاست کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس سے بی جے پی بوکھلاہٹ میں اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت کی دہلی پولیس نے مجرمین کے بجائے اپوزیشن کو پکڑنے میں طاقت جھونک دی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابی نتائج کے بعد پارٹی کی دنوں دن بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی کے حواس باختہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں میں عوام کا اعتماد بڑھنے سے بلدیاتی انتخابات میں بغیر گھپلہ کے صفائی ملازمین کی تقرری تک نہیں ہو پا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔