الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران اے ایس پی سمیت 5 پولیس افسران معطل، جانبداری کا الزام

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ڈائمنڈ ہاربر کی ایس پی ایشانی پال کو بھی حساس انتخابی عمل کے سلسلے میں ماتحت افسران کے درمیان ضابطہ اور شفافیت یقینی بنانے میں مبینہ ناکامی کے لیے وارننگ دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جانبداری کے الزام میں اے ایس پی سمیت 5 پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزم افسران کے خلاف انضباطی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ معطل کیے گئے افسران میں ایک آئی پی ایس افسر، ایک ایس ڈی پی او اور ایک انسپکٹر انچارج شامل ہیں۔ الزام ہے کہ ملزم پولیس اہلکاروں نے انتخابات کے تحت پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں مبینہ طور پر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور الیکشن کو شفاف بقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

معطل کیے گئے افسران میں سندیپ گڑائی (ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈائمنڈ ہاربر)، ساجل منڈل (ایس ڈی پی او، ڈائمنڈ ہاربر)، موسم چکرورتی (انسپکٹر انچارج، ڈائمنڈ ہاربر پولس اسٹیشن)، اجے بیگ (انسپکٹر انچارج، فالٹا پولس اسٹیشن) اور سبھیکشا باغ (آفیسر انچارج، استھی پولیس اسٹیشن) شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران شفافیت اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔


اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی پی ایس افسر سندیپ گرائی کے معاملے کے بارے میں کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی، مرکزی وزارت داخلہ کو ایک تفصیلی رپورٹ بھیجی جائے گی۔ بتادیں کہ ان افسران پر بدسلوکی اور تعصب کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ ہاربر کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایشانی پال کو انتخابات جیسے حساس معاملات میں اپنے ماتحت افسران کے درمیان نظم و ضبط اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے میں ناکامی پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔