پھن کچلنے کا ہنر بھی سیکھئے، سانپ کے خوف سے جنگل نہیں چھوڑا کرتے: سنجے راؤت

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرنے نے کل رام داس کدم اور آؤنند راؤ اڈسول سمیت کئی لیڈران کو پارٹی سے نکال دیا، ان سبھی پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے

سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی شہ اور مات کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے نئی دہلی پہنچنے اور پارٹی کے 12 ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کے درمیان شیو سینا کے سربراہ سنجے راؤت نے کل دیر رات گئے ٹوئٹ کر کے مخالفین سے سختی سے نمٹنے کا اشارہ کیا۔ سنجے راؤت نے شعر لکھا ’’پھن کلچنے کا ہنر بھی سیکھئے، سانپ کے خوف سے جنگل نہیں چھوڑا کرتے۔ جے مہاراشٹر۔‘‘

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرنے نے کل ہی رام داس کدم اور آؤنند راؤ اڈسول سمیت کئی لیڈران کو پارٹی سے نکال دیا، ان سبھی پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔


دریں اثنا، خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نئی دہلی میں ہیں اور وہ آج 12 ارکان پارٹیمنٹ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایکناتھ شندے نے کل ہی شیو سینا کے 18 ارکان پارلیمنٹ میں سے 12 کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی تھی۔ اییک ناتھ شندے کے اس قدم کے پیش نظر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایکناتھ شندے ادھو ٹھاکرنے کو ایک اور جھٹکا دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد شیوسینا اب دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے جس میں پہلا دھڑا ادھو ٹھاکرے کا ہے اور دوسرا دھڑا ایکناتھ شندے کا ہے۔ اب ایکناتھ شندے دھڑے نے پوری شیو سینا پر ہی دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے۔ شیوسینا کے ارکان اسمبلی کے دو دھڑوں میں بٹ جانے کے بعد شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ بھی دو دھڑوں میں بٹ گئے ہیں۔ ریاست میں شیوسینا کے کل 18 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے 12 شندے دھڑے کے ساتھ چلے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔