مہاراشٹر: کورونا بحران کے سبب سات گاؤوں میں لاک ڈاؤں، نائب وزیر اعلیٰ کے گاؤں میں بھی تالابندی

پونے ضلع کے بارامتی تعلقہ کی بڑی آبادی والے گاؤں میں کورونا کے کافی مریض پائے گئے ہیں، بارامتی میں دوسری لہر کے دوران کورونا کے یومیہ 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب ان میں کمی آ گئی تھی

لاک ڈاؤن، علامتی تصویر
لاک ڈاؤن، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں یوں تو کورونا کی دوسری لہر سست پڑ چکی ہے لیکن بارامتی تعلقہ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی ضلع کے بارامتی تعلقہ میں وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا گاؤں کاٹیواڑی بھی واقع ہے اور یہاں بھی کورونا کے مریضوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے کاٹیواڑی سمیت علاقہ کے 7 گاؤوں میں لاک ڈاؤں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پونے ضلع کے بارامتی تعلقہ کی بڑی آبادی والے گاؤں میں کورونا کے کافی مریض پائے گئے ہیں، بارامتی میں دوسری لہر کے دوران کورونا کے یومیہ 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب ان میں کمی آ گئی تھی۔ اب ریاست میں لاک ڈاؤں سے راحت دئے جانے اور لوگوں کی طرف سے اصولوں کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد کورونا کے معاملوں میں پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔


بارامتی تعلقہ کے انتظامی افسر دادا صاحب کامبلے نے تعلقہ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان گاؤوں میں 7 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ بارامتی میں تاحال 25 ہزار 431 مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے 24474 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ بارامتی شہر اور تعلقہ میں اس وقت بھی تقریباً 950 کورونا کے معاملے فعال ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے گاؤں کاٹیواڑی میں انتظامیہ کی جانب سے اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا، جس میں 27 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو پائے جانے کے بعد گاؤں کے باشندگان اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر گاؤں کو سات دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔