’مہاراشٹر جل رہا ہے اور چندرشیکھر باونکلے جوا کھیل رہے ہیں‘، سنجے راؤت کا بی جے پی لیڈر پر حملہ

سنجے راؤت نے چندرشیکھر باونکلے کے چہرے سے ملتی جلتی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مہاراشٹر جل رہا ہے اور یہ جناب مکاؤ کے ایک کسینو میں جوا کھیل رہے ہیں۔‘‘

سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان حملہ اور جوابی حملہ کا دور جاری ہے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا کے ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی کے ریاستی صدر چندرشیکھر باونکلے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر جل رہا ہے اور یہ جوا کھیل رہے ہیں۔

دراصل سنجے راؤت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر چندرشیکھر باونکلے کے چہرے سے ملتی جلتی ایک تصویر ڈالی ہے۔ انھوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’’مہاراشٹر جل رہا ہے... یہ جناب مکاؤ کے ایک کسینو میں جوا کھیل رہے ہیں۔ تصویر کو بڑا کر کے دیکھیے۔ کیا وہ وہی ہے؟ پکچر ابھی باقی ہے۔‘‘


سنجے راؤت کی طرف سے پوسٹ کی گئی اس تصویر کا جواب دیتے ہوئے مہاراشٹر بی جے پی نے بھی ایک تقریب کی تصویر ڈالی۔ اس میں ایک فلمی اداکار اور آدتیہ ٹھاکرے نظر آ رہے ہیں۔ اس میں آدتیہ ٹھاکرے کے ہاتھ میں ایک گلاس نظر آ رہا ہے۔ مہاراشٹر بی جے پی نے اس تصویر کے ساتھ مراٹھی زبان میں لکھا ہے ’’ہمارے ریاستی صدر چندرشیکھر باونکلے نے اپنی زندگی میں کبھی جوا نہیں کھیلا۔ یہ وہ شعبہ ہے جہاں  کہ کنبہ ہوٹل میں رہ رہا ہے۔ حالانکہ جن کی زندگی داؤ پر لگی ہے، وہ اس سے آگے نہیں دیکھ سکتے۔ بس ایک بات بتاؤ سنجو بھاؤ آدتیہ ٹھاکرے کے اس گلاس میں کس برانڈ کی وہسکی ہے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔