مہاراشٹر: پورنا-پرلی پیسنجر ٹرین میں لگی آگ، ایک کوچ خاکستر، تحقیقات شروع

ٹرین میں آگ کیوں لگی اس سلسلے میں کوئی بھی جانکاری نہیں ملی ہے، ریلوے کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے کہ آگ ٹرین کے ایک کوچ میں لگی تھی اور دوسرے کوچ تک پہنچنے سے پہلے ہی اس پر قابو پا لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں آگ کی علامتی تصویر</p></div>

ٹرین میں آگ کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں پورنا-پرلی پیسنجر ٹرین میں آج صبح شدید آگ لگ گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ جس وقت ٹرین میں آگ لگی وہ رکھ رکھاؤ یارڈ میں کھڑی تھی اور کوچ خالی تھی۔ آگ لگنے کے بعد فوراً اس کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی جس کی وجہ سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 منٹ کے اندر آگ کو بجھا دیا گیا جس سے یہ آگ ایک کوچ سے دوسرے کوچ تک نہیں پہنچ سکی۔ حالانکہ ایک کوچ جل کر پوری طرح خاک ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اس آتشزدگی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کی وجہ سے ٹرین کی ایک کوچ پوری طرح جل گئی ہے۔ ڈی پی آر او جنوب وسط ریلوے نے جانکاری دی کہ یہ آگ ٹرین کے ایک کوچ تک ہی پھیل کر رک گئی۔ ٹرین میں آگ کیوں لگی، اس سلسلے میں اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔


کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین میں آگ صبح 9.30 بجے سے 9.40 بجے کے درمیان لگی۔ اس وقت ٹرین رکھ رکھاؤ یارڈ میں پلیٹ فارم نمبر 4 پر کھڑی تھی۔ اچانک ایک کوچ سے آگ کی لپٹیں اور دھواں دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔ فائر بریگیڈ محکمہ اور اسٹیشن پر موجود ریلوے اسٹاف نے آگ پر جلد ہی قابو پا لیا۔ اب اس واقعہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ آخر کھڑی ٹرین کے کوچ میں اچانک آگ کس طرح لگ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔