مہاراشٹر: رجسٹرڈ سبھی مساجد، مدارس اور ادارے کے علماء کے لیے ماہانہ سرکاری مالی وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی دلت سیاسی تنظیم ونچت بہوجن اگھاڑی اور معاون تنظیموں کی پیغمبر ﷺ بل کی حمایت میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت۔

علامتی تصویر آئی اے این یس
علامتی تصویر آئی اے این یس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹرا وقف بورڈ سے رجسٹرڈ سبھی مساجد، مدارس اور ادارے کے علماء کے لیئے ماہانہ سرکاری مالی وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ آئین ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی دلت سیاسی تنظیم ونچت بہوجن اگھاڑی اور معاون تنظیموں نے پیغمبر ﷺ بل کی حمایت میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا۔

کل شام ممبئی کے دادر نامی علاقہ میں ڈاکٹر امبیڈکر بھون میں منعقدہ سمیلن اور کھلا سنواد کے دوران مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں جس کے مطابق پیغمبر محمدﷺ اور دیگر مذہبی رہنماوں کی بے حرمتی کی روک تھام ایکٹ یعنی "پیغمبر محمد ﷺ بل کی ملک کے سبھی ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظوری کا مطالبہ کیا گیا اور اس بل کی منظوری کے لیے اپنے میونسپل وارڈ اور حلقہ کے سبھی سیاسی پارٹیوں کے ممبر کارپوریشن نگر سیوک، ممبر اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ سے اس بل کی منظوری کے لیے تحریری مطالبہ کیئے جانے کی قرارداد منظور کی گئی۔


اسی طرح سے مارچ 2019 سے اکتوبر 2021 کے درمیان مکمل اور جزوی طور پر لاگو کردہ کورونا لاک ڈاون کے سبب سخت مالی مشکلات سے مذہبی اداروں میں خدمات انجام دینے والے مذہبی رہنماوں کو ضلع کلیکٹر کے ذریعے میونسپل وارڈ سطح پر فوری سروے کرکے حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے بلا تفریق مالی راحتی پیکج دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا اور اس قرارداد کو بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ملک کی دوسری ریاستوں کی طرز پر مہاراشٹرا وقف بورڈ کی جانب سے اپنے رجسٹرڈ شدہ سبھی چھوٹے بڑے اداروں میں سن 2020 سے قبل سے خدمات انجام دے رہے ائمہ، موذن، حفاظ اور مدرسین کے لیے ماہانہ سرکاری مالی وظیفہ شروع کیا جائے۔

ونچت بہوجن اگھاڑی کے علاوہ جن ملی تنظیموں کے عہدیداران اور سربراہان نے ان قرارداد کی حمایت کی ہے اس میں رضا اکیڈمی، تحفظ ناموس رسالت بورڈ، آل انڈیا سنی جمیعت العلماء، دارالعلوم علی حسن اہلسنت ساکی ناکہ، آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ، سلطان الایشیاء صوفی مشن، رضا فاونڈیشن، تنظیم علماء اہلسنت، سنویدھان بچاو منچ، آل انڈیا ائمہ مساجد کونسل، انجمن باشندگان بہار، راشٹریہ امن منچ، خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت، ناد علی فاونڈیشن، اسلامک والنٹیئر ٹروپ، سیکولر ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ممبئی دلت پینٹھر، اہل بیت فاونڈیشن، السنہ اسلامک فاونڈیشن، تنظیم دعوت الحق و دیگر شامل ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔