مہاراشٹر: خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 43 نئے معاملے اور پانچ ہلاکتیں

خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع بیڈ رہا جہاں آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہو گئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ خطہ کے ہیلتھ افسران نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع بیڈ رہا جہاں آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہو گئی۔


اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 18 کیسز سامنے آئے اور دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ ضلع عثمان آباد میں نو، ضلع ناندیڑ میں چھ، ضلع لاتور میں چار، ضلع ہنگولی میں ایک کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ جالنا اور پربھنی اضلاع میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔