مدھیہ پردیش: بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک، 3 دیگر جھلسے

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے پانڈھورنا بلاک کے تین گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر جھلس گئے

علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چھندواڑہ: مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے پانڈھورنا بلاک کے تین گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر جھلس گئے۔ پہلا واقعہ پٹھرا میں پیش آیا جہاں کھیت میں کپاس کی بووائی کر رہی 65 سالہ سومترا بارش کے سبب درخت کے نیچے کھڑی تھی، تبھی تیز آواز کے ساتھ درخت پر بجلی گر گئی اور وہ بری طرح جھلس گئی اور موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

دوسرا واقعہ دودھا گاؤں میں پیش آیا، یہاں بھی کھیت میں کام کر رہی 20 سالہ سوشما بھلاوی اپنے والد گوپال بھلاوی کے ساتھ ایک کوٹھے میں چلے گئے، تبھی اچانک کوٹھے پر بجلی گر گئی۔ سوشما بھلاوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ والد گوپال بری طرح جھلس گئے اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ گاؤں چاگوبا میں پیش آیا، جہاں 42 سالہ سنتوش اس کی زد میں آک ہلاک ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔