لکھنؤ: کار حادثہ میں دو خواتین ہلاک، دو زخمی

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والی دو خواتین نے راستے میں ان سے لفٹ مانگی تھی۔ لہذا انہیں ان کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں آج ایک کار حادثے میں دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دو لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ اطلاع پولیس ذرائع نے یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو علی الصبح گومتی نگر میں 1090 چوراہے پر تیز رفتار کار اور ڈمپر میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں کار میں سوار دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ کار سوار بستی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والی دو خواتین نے راستے میں ان سے لفٹ مانگی تھی۔ لہذا انہیں ان کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔ پولیس ان کی شناخت کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔