لکھنؤ: اسکول فیس معافی کے سلسلے میں وکیلوں کا احتجاج

جیسے ہی کچہری احاطے سے وکیل نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی کی جانب چلے، پولیس نے انہیں پریورتن چوک پر ہی روک دیا۔ اس کے بعد وکیل اور بچوں کے سرپرست بیچ سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اسکول فیس معاف کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں اسمبلی کا گھیراؤ کرنے جا رہے ہیں وکیلوں کو پولیس نے روک دیا۔

دراصل کورونا انفیکشن کی وجہ سے کئی پیشہ وروں کو اپنی نوکری کے ساتھ ہاتھ دھونا پڑا رہا ہے جبکہ کئی روزگار بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر اسکولوں کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں اور اس کے لئے انہیں اپنے ٹیچروں کو تنخواہ دینی پڑ رہی ہے۔


ان سب کے درمیان متاثر سرپرستوں کی حمایت میں وکیل کھڑے ہوگئے ہیں اور آج بڑی تعداد میں وکیلوں نے اسمبلی کا گھیراؤ کا اعلان کیا تھا جسے دیکھتے ہوئے پہلے پولیس ٹیم پریورتن چوک پر تعینات کی گئی تھی۔ جیسے ہی کچہری احاطے سے وکیل نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی کی جانب نکلے جنہیں پریورتن چوک پر ہی روک دیا گیا۔ اس کے بعد وکیل اور بچوں کے سرپرست بیچ سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔

احتجاج کی قیادت کر رہے سنٹر بار ایسوسی ایشن کے سربراہ آدیش سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عام آدمی بری طرح سے متاثر ہے۔ روزی روزگار ٹھپ ہوگئے ہیں۔ لوگوں کے کھانے کے لئے دشواریوں پیدا ہو گئیں ہیں۔ ادھر اسکول بھی بند ہیں لیکن آن لائن کلاسز کے نام پر اسکول انتظامیہ سرپرستوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کو اسکول فیس معافی کے لئے حکم جاری کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */