مرزا پور میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، امنڈ پڑا جم غفیر

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے مرزا پور میں روڈ شو کرکے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرزا پور: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے مرزا پور میں روڈ شو کرکے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔

پرینکا گاندھی کا روڈ شو دس بجے کے بعد نسيم گنج میں شروع ہوا اور شہر کے اہم مقامات سے گزرا۔ اس دوران یہاں سے کانگریس امیدوار للتیش پتی ترپاٹھی بھی ان کے ساتھ تھے۔ روڈ شو کے دوران کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ سهیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے حامی اپنی پارٹی کے پیلے رنگ کے پرچم لئے ساتھ چل رہے تھے۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین سڑکوں کے کنارے کھڑی تھیں۔


راستے میں جگہ جگہ پرینکا گاندھی پر پھول برسائے گئے۔ وہ ساتھ چل رہے لوگوں سے ہاتھ بھی ملا رہی تھیں اور لوگوں کا استقبال بھی قبول کر رہی تھی۔ کانگریس لیڈر نے ایک بار اپنی گاڑی پر ایک بچے کو چڑھا لیا اور اس سے باتیں کیں۔ روڈ شو میں شامل لوگ کانگریس اور اس کے امیدوار کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

سهیل دیو کی بھارتیہ سماج پارٹی طویل عرصے تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اس پارٹی کے لیڈر اوم پرکاش راج بھر اپنے کسی رشتے دار کو لوک سبھا الیکشن لڑانا چاہتے تھے لیکن ٹکٹ نہ ملنے سے وہ ناراض ہو گئے تھے۔ راج بھر اتر پردیش کی حکومت میں وزیر تھے لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے استعفی دے دیا تھا جو اب تک منظور نہیں ہوا ہے۔ مرزا پور لوک سبھا سیٹ پر ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 May 2019, 3:10 PM