آمد و رفت سے منع کرنے پر لوگوں نے دہلی-گروگرام سرحد پر کیا پتھراؤ، دیکھیں ویڈیو

بدھ کو کچھ لوگ دہلی سے گڑگاؤں جا رہے تھے، اس دوران پولس نے ان لوگوں کو داخلہ نہیں دیا تو انھوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں لوگ پولس والوں کو گالیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وقت ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ چل رہا ہے جو کہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں کئی جگہ پر نرمی ضرور ہے، لیکن کچھ مقامات پر حکومت نے سختی کر رکھی ہے۔ اس درمیان لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق دہلی-گروگرام بارڈر پر لوگوں اور پولس کے درمیان ٹکراؤ ہو گیا۔


دراصل بدھ کی صبح دہلی سے گروگرام جا رہے لوگوں کو پولس نے روکا تو لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کو کچھ لوگ دہلی سے گڑگاؤں جا رہے تھے۔ اس دوران پولس نے ان لوگوں کو انٹری نہیں دی جس سے ناراض لوگوں نے پولس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ جہاں سے یہ لوگ جا رہے تھے، وہ راستہ گڑگاؤں کے سیکٹر 21 میں نکلتا ہے۔ پتھراؤ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں لوگ پولس کو گالیاں دیتے ہوئے سنائی پڑ رہے ہیں۔ واقعہ دہلی-ہریانہ بارڈر کے پالم وِہار علاقے کا ہے۔

اس کے علاوہ آج صبح دہلی-نوئیڈا بارڈر پر بھی کثیر تعداد میں ٹریفک دیکھا گیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دراصل لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی اور ہریانہ کی سرحدیں ہنوز سیل ہیں۔ حالانکہ اب لاک ڈاؤن میں کئی طرح کی چھوٹ دے دی گئی ہے اور دہلی سمیت زیادہ تر مقامات پر دفتر بھی کھل گئے ہیں، لیکن کئی جگہ پر اب بھی لوگوں کو پولس آنے جانے نہیں دے رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔