بھارت بند LIVE: ریزرویشن مخالف بھارت بند، کئی جگہوں سے تشدد کی خبریں

’بھارت بند‘ کے دوران کوئی نا خوش گوار واقعہ نہ پیش آئے اس لئے حکومت نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Apr 2018, 3:25 PM

بہار کے گیا میں پولس نے کئی افراد کو حراست میں لیا

10 Apr 2018, 3:23 PM

پنجاب کے فیروز پور میں میں پتھراؤ

بھارت بند کے دوران پنجاب کے فیروز پور میں بند حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپ۔ پتھراؤ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 3:18 PM

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں بند کے دوران سیکورٹی انتظامات سخت

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

10 Apr 2018, 3:13 PM

مدھیہ پردیش کے بڈوانی میں پولس کا فلیگ مارچ

بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے بڈوانی ضلع میں پولس نے فلیگ مارچ کیا۔ اگرچہ ضلع میں بند کا اثر نہیں ہے۔ ضلع میں پولس انتظامیہ مستعد ہے اور سیکورٹی کے نظام پختہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 2:40 PM

مدھیہ پردیش: بھوپال میں بھارت بند کا اثر

بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس دوران شہر کی دکانیں بند ہیں اور پورے شہر میں بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

10 Apr 2018, 2:14 PM

اڑیسہ کے نواپاڑا میں بھارت بند کے دوران پتھراؤ

اڑیسہ کے نواپاڑا میں بھارت بند کے دوران بند حامی اور مخالفین کے مابین پتھراؤ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 2:08 PM

بھارت بند: پٹنہ-کولکتہ ریل سیکشن بند

بھارت بند کے دوران مظاہرہ کی وجہ سے پٹنہ-کولکتہ ریل سیکشن پوری طرح ٹھپ ہو چکا ہے۔ مظاہرین برونی پسنجر ٹرین کو روک کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ریلوے ٹرک پر بیٹھے مظاہرین کی وجہ سے ریلوے کا پورا روٹ متاثر ہوا ہے۔


10 Apr 2018, 1:36 PM

’بھارت بند‘: آرا ریلوے اسٹیشن بند

اعلی ذات کے بھارت بند کے سبب پچھلے5 گھنٹے سے آرا ریلوے اسٹیشن پرٹرینوں کا آپریشن روکا ہوا ہے۔ مظاہرین نے صبح سے ہی ٹرینون کو روک رکھا ہے۔اطلاع کے مطابق پٹنہ مغل سرائے ریلوے سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔

10 Apr 2018, 1:24 PM

بہار کے چھپرا میں بند کے دوران توڑ پھوڑ

بھارت بند کے دوران بہار کے چھپرا سے توڑ پھوڑ کی خبریں آ رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق مفصل تھانہ علاقے کے پھكلی میں بند کی حمایت کر رہے مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ہے۔اور پولس پر حملہ بھی کیا ہے۔


10 Apr 2018, 1:05 PM

’بھارت بند‘ بہار کے ویشالی میں کئی مقامات پر مظاہرے

ریزرویشن مخالف بھارت بند کے دوران بہار کے ویشالی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرینوں نے کئی مقامات پر ہنگامہ آرسائی کی ہے۔

10 Apr 2018, 12:45 PM

چھتیس گڑھ میں ’بھارت بند‘ کا ملا جلا اثر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

10 Apr 2018, 12:36 PM

پٹنہ کے پاس بهٹا میں مظاہرین نے جام لگایا

پٹنہ کے پاس بهٹا میں مظاہرین نے جام لگا دیا ہے، پولس کے روکنے پر مظاہرین نے ہنگامہ کیا۔

10 Apr 2018, 12:32 PM

’بھارت بند‘ اترپردیش میں ہائی الرٹ

اترپردیش کی میرٹھ کمشنری کے 6 اضلاع میں ہائی الرٹ ہے۔ غازی آباد، الہ آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے تو سہارنپور میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ فیروز آباد میں پہلی سے 9 ویں کلاس تک کے اسکول بند ہیں۔


10 Apr 2018, 12:26 PM

بہار کے گیا میں بھارت بند کے دوران ہنگامہ

ریزرویشن مخالف بھارت بند کے دوران بہار کے گیا میں پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ خبروں کے مطابق بند حامیوں نے پتھراؤ کیا ہے۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 12:11 PM

بھارت بند کے دوران راجستھان کے جھالاواڑ میں مظاہرہ


10 Apr 2018, 12:08 PM

راجستھان کے الور میں بھارت بند کا اثر

راجستھان کے الور میں بھارت بند کا وسیع اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ضلع کے کئی قصبے بند ہیں۔ اس دوران ضلع بھر میں سیکورٹی نظام سخت، جگہ جگہ پولس فورس تعینات کی گئی ہے۔ فی الحال بند کے دوران تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

10 Apr 2018, 12:05 PM

’بھارت بند‘: بہار کے حاجی پور میں مرکزی وزیر سے بدسلوکی

بھارت بند کے دوران بہار کے حاجی پور میں مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا کے ساتھ بدسلوکی کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوپیندر کشواہا حاجی پور کے شبھائی میں جام میں پھنس گئے تھے۔ اسی دوران مظاہرین نے اوپیندر کشواہا کے ساتھ بدسلوکی کی۔


10 Apr 2018, 12:01 PM

’بھارت بند‘: پنجاب کے فیروز پور میں بند کا اثر

ریزرویشن کے خلاف بھارت بند کا پنجاب کے فیروز پور شہر میں بھی اثر دیکھا جا رہا ہے۔ دکانداروں نے اپنی دکانیں بند رکھی ہیں۔ وہیں بند کے دوران دکانیں کھول رہے تاجروں اور بند حاممیوں کے درمیان ہو رہی بحث بھی دیکھنے کو ملی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 11:56 AM

آرا میں پولس نے کئی فسادیوں کو کیا گرفتار

بہار میں آرا کے انندنگر علاقے میں بند حامیوں اور بند مخالفیں کے درمیان پتھر بازی بھی ہوئی۔ اس کے بعد پولس نے فسادیوں پر لاٹھی چارج کیا۔ خبر ہے کہ پتھر بازی میں ایس ڈی او سمیت کئی پولس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولس نے فساد کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔


10 Apr 2018, 11:09 AM

اڑیسہ میں بھارت بند کا اثر

اڑیسہ میں بھی بھارت بند کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں بھی لوگ سڑکوں پر ریزرویشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 10:54 AM

’بھارت بند‘ بہار کے آرا میں پولس اہلکار زخمی

’بھارت بند‘ کے دوران بہار کے آرا میں دو گرہوں کے مابین تصادم کے بعد دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق انند نگر علاقے میں بند حامیوں اور بند مخالفین کے درمیان جھڑپ میں تقریباً 6 سے 7 پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔


10 Apr 2018, 10:48 AM

’بھارت بند‘ بہار میں کئی جگہوں پر بند کا اثر

ریزویشن کے خلاف ’بھارت بند‘ کا اثر بہار کے آرا، نالندہ، بیگو سرائے اور كیمور سمیت کئی جگہوں پر دیکھا جا رہا ہے۔ آتش زنی کے ساتھ کئی مقامات پر لوگوں نے سڑک جام کیا ہے۔ لوگ ریزرویشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
10 Apr 2018, 10:45 AM

’بھارت بند‘: مدھیہ پردیش کے بھوپال میں سیکورٹی انتظامات سخت

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں سیکورٹی نظام کو سخت کیا گیا۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پورے شہر میں قریب 6 ہزار پولس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولس سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔


10 Apr 2018, 10:42 AM

بہار: حاجی پور میں لوگوں نے سڑک پر جام لگایا

بہار کے حاجی پور میں بھی ’بھارت بند‘ کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں لوگوں نے سڑکوں پر جام لگا دیا ہے۔

10 Apr 2018, 10:41 AM

بہار: شرم جیوی ایکسپریس کو نالندہ میں روکا گیا

’بھارت بند‘ کے دوران لوگ اسٹیشن پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ راج گیر سے نئی دہلی جا رہی شرم جیوی ایکسپریس کو نالندہ میں روک دیا گیا ہے۔ مین لائن کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کو روکا گیا ہے۔


10 Apr 2018, 10:38 AM

’بہار بند‘ کو دیکھتے للت نارائن مشرا یونیورسٹی کا امتحان ٹلا

ریزرویشن کے خلاف ’بھارت بند‘ کے چلتے بہار میں دربھنگہ کے للت نارائن مشرا یونیورسٹی میں بی اے کا پیپر ٹال دیا گیا ہے۔ بند کی وجہ سے دربھنگہ کے پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔

10 Apr 2018, 10:34 AM

مدھیہ پردیش کے بھنڈ اور مرینا میں کرفیو


10 Apr 2018, 10:33 AM

’بھارت بند‘ کے دوران بہار کے بھوجپور میں آتش زنی

بھارت بند کے دوران بہار کے بھوجپور میں لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ بھیڑ نے آتش زنی کی اور جام لگا دیا۔ خبریں ہیں کہ نوادہ تھانہ علاقہ کے چندوا موڑ کے قریب لوگوں نے 84 آرا- بکسر شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

10 Apr 2018, 10:28 AM

آرا میں لوگوں نے مسافر ٹرین کو روکا


10 Apr 2018, 10:26 AM

اترپردیش کے میرٹھ میں ’بھارت بند‘ کا اثر نہیں

10 Apr 2018, 10:24 AM

مدھیہ پردیش کے بھنڈ اور گوالیار میں کرفیو

گزشتہ 2 اپریل کو دلت تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے ’بھارت بند‘ کے دوران مدھیہ پردیش کے بھنڈ، گوالیار اور مرینا میں تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہوئےتھت۔ اس لئے آج ’بھارت بند‘ کو دیکھتے ہوئے پولس انتظامیہ نے پہلے ہی مستعد ہے۔ حالات کے مد نظر بھنڈ اور گوالیار میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ وہیں ریاست کے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔


10 Apr 2018, 10:16 AM

اعلیٰ ذات کی جانب سے ’بھارت بند‘

اس بند کو 2 اپریل کے ’بھارت بند‘ کا بدلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اعلی ذاتوں ریزرویشن کے خلاف بڑھتی بے چینی ہے اور نوجوانوں کی بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اعلی ذاتوں کی جانب سے بلائے گئے ’بھارت بند‘ کے دوران کوئی نا خوش گوار واقعہ نہ پیش آئے اس لئے حکومت نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کئی شہروں میں دفعہ 144 نافظ کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔