شراب گھوٹالہ: سی بی آئی نے سسودیا کو بتایا کلیدی ملزم، 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر

شراب گھوٹالہ معاملےمیں سی بی آئی نے مجموعی طور پر 15 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، اس میں منیش سسودیا کو کلیدی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو کلیدی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ کئی گھنٹوں تک ان کے گھر پر سی بی آئی کی چھان بین جاری رہی اور ایک سرکاری افسر کی رہائش پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی۔ وہاں سے سی بی آئی کو ایکسائز ڈیوٹی سے جڑے کچھ خفیہ دستاویزات ہاتھ لگے ہیں۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کسی بھی سرکاری افسر کے گھر پر نہیں ہونے چاہیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ آج صبح سے ہی منیش سسودیا اور کچھ دوسرے افسران کے گھر پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری ہوئی۔ کئی گھنٹوں کی اس چھاپہ ماری میں کچھ دستاویزات جمع کیے گئے۔ سی بی آئی ابھی یہ نہیں بتا رہی ہے کہ آخر یہ دستاویزات کیا ہیں اور کس سرکاری افسر کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ پوری جانچ کے دوران حاصل یہ دستاویزات کافی اہم ثابت ہونے والے ہیں۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شراب گھوٹالہ معاملےمیں سی بی آئی نے مجموعی طور پر 15 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس میں منیش سسودیا کو کلیدی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ منیش سسودیا کے خلاف سی بی آئی جانچ کی سفارش ایل جی وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر کی تھی۔ منیش سسودیا پر نئی ایکسائز ڈیوٹی میں گڑبری کرنے کا الزام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔