دموہ کی طرح ان ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس کو جیت حاصل ہوگی: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مدھیہ پردیش میں تین اسمبلی اور ایک لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست میں ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آج اعلان کردہ پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دموہ کی طرح ان ضمنی انتخابات میں بھی جیت حاصل کرے گی۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ 'الیکشن کمیشن کی طرف سے مدھیہ پردیش میں تین اسمبلی اور ایک لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ کانگریس ان انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہم وقت آنے پر اپنے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ ہمیں یہاں کے لوگوں پر پورا بھروسہ ہے۔ دموہ ضمنی انتخاب کی طرح ہر قیمت پر ہم ان چاروں ضمنی انتخابات کو زبردست ووٹوں سے جیتیں گے۔


سابق وزیراعلیٰ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ 'انتخابات کے اعلان کے بعد کم از کم ان علاقوں میں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہو رہے کروڑوں کے جھوٹے اعلانات، جھوٹے بھومی پوجن- سنگ بنیاد، جھوٹے ناریل توڑنے پر روک تو لگے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔