ممبئی میں پھر بارش کی مار، عام زندگی مفلوج، 1300 افراد بحفاظت نکالے گئے

ممبئی اور کوکن حلقہ میں ہونے والی طوفانی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا، تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ سڑکیں اور ریلوے لائنیں سمندر میں تبدل ہوچکی ہیں۔

تصویر یو این آئی
i
user

یو این آئی

ممبئی کے شہریوں کو ستمبر میں ایک بار پھر بھاری بارش کی مار جھیلنا پڑی ہے،ممبئی اور کوکن حلقہ میں ہونے والی طوفانی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا، تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ سڑکیں اور ریلوے لائنیں سمندر میں تبدل ہوچکی ہیں۔

ممبئی میں پھر بارش کی مار، عام زندگی مفلوج، 1300 افراد بحفاظت نکالے گئے

ذرائع کے مطابق شہریوں کو انتہائی ضرورت پڑنے پر گھر سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور رہائشی کالونیوں میں پانی گھس گیا ہے اور نچلی منزل کے فلیٹوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔


این ڈی آر ایف نے ایئر پورٹ سے متصل بیل بازار علاقے سے 1300 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔یہاں سے میٹھی ندی گزرتی ہے جس میں طغیانی ہے اور سمندر میں مدوجزر اور طوفانی بارش کی وجہ سے ممبئی ایک بار پھر جل تھل ہوگیا ہے،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور متعدد علاقوں میں نصف سے جاری بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔

ممبئی میں پھر بارش کی مار، عام زندگی مفلوج، 1300 افراد بحفاظت نکالے گئے

منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش نے بدھ کی صبح ممبئی کو درہم برہم کردیا ہے۔دوپہرتک شہر میں محض 30.4 اور مضافاتی علاقے سانتا کروز میں 121.4 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں احتیاطی طور پر میونسپل ،سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا،ویسے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز نے۔پہلے ہی تعطیل دے دی تھی۔


ممبئی میں پھر بارش کی مار، عام زندگی مفلوج، 1300 افراد بحفاظت نکالے گئے

بی ایم سی ذرائع کے مطابق کرلیا کے بعد سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سائن،وڈالا،دادر،پریل،کنگ سرکل ،ماٹونگاجیسے شہری اور مضافات میں ،اندھیری،جوگیشوری،سانتاکروز،ملنڈ،کنجور مارگ،وکرولی ،کرلاور اردگرد کے نشیبی علاقے ہیں۔جہاں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوگیا ہے،شاہراہوں کا برا حال ہے ،لال بہادر شاستری مارگ،ایس وی روڈمشرقی اور مغربی مضافات کی اہم شاہراہیں بھی زیر آب ہیں۔مغربی اور مشرقی مضافات کو جوڑنے والی سڑکیں زیر آب ہیں۔

ممبئی میں پھر بارش کی مار، عام زندگی مفلوج، 1300 افراد بحفاظت نکالے گئے

گنیش اتسو کی وجہ سے گنیش پنڈال میں پانی گھس گیا ہے اور سروجنی گنیش اتسو نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ویسٹر ن ریلوےنے وسئی ،ویرار اور پالگھر سیکٹر میں لوکل اور طویل مسافتیں خدمات مطعل کردی ہیں۔جبکہ باقی خدمات دھیمی رفتار سے چلائی جارہی ہیں۔سن علاقوں میں پٹریاں زیر آب ہیں۔سینٹرل ریلوے نے دوپہر بعد تھانے اور سی ایس ٹی کے درمیاں مضافاتی سروس معطل کردیں۔ہوسئی خدمات پر اثر نہیں پڑا،لیکن تاخیر ضرور ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین روز ممبئی اور نواحی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM