بھارت چھوڑو کی سالگرہ: ’ہر فرد کو ترقی کا موقع دے کر ملک ایک نئی سطح پر پہنچے گا‘

نائیڈو نے ’09 اگست انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک‘ کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ہر شہری کو بااختیار بنانے اور اہل بنانا ضروری ہے تاکہ اسے جدت کے مواقع میسر ہوسکیں اور ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ہر فرد اور ہر تنظیم کو اس کی موروثی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا پورا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمارا ملک ترقی کی نئی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔ نائیڈو نے ’09 اگست انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک‘ کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ہر شہری کو بااختیار بنانے اور اہل بنانا ضروری ہے تاکہ اسے جدت کے مواقع میسر ہو سکیں۔ تاکہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی وہ نہ صرف نوآبادیاتی حکمرانی کی بیڑیوں سے آزاد ہوا، بلکہ غزنوی کے حملوں کے بعد سے اس نے 1000 سال کے سیاہ دور کے جبر اور استحصال کی میراث کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آزادی کی لمبی لڑائی اور آئین نے نئے ہندوستان اور اس کی تعمیر نو کے مقاصد کو واضح طور پر طے کردیا ہے۔ آزاد ہندوستان کے یہ اہداف مہاتما گاندھی اور آزادی کی لڑائی کے دیگر مجاہدوں نے طے کیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔