وزیر اعلیٰ یوگی کے آبائی ضلع گورکھپور میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل، دیکھیں ویڈیو

کانپور کے ایک کاروباری کا قتل ہونے کے تقریباً 72 گھنٹے بعد گورکھپور میں ایک ماڈل شراب کی دکان پر کام کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو گاہکوں نے نشے میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گورکھپور میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے جانے کا معاملے سامنے آیا ہے۔ کانپور کے ایک کاروباری کا قتل ہوئے ابھی 72 گھنٹہ بھی نہیں گزرا ہوگا جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع میں ایک ماڈل شراب کی دکان پر کام کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو گاہکوں نے نشے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعرات کی دیر رات رام گڑھ تال تھانہ سے تقریباً نصف کلو میٹر دور پیش آیا۔

متاثرہ منیش پرجاپتی مدھیہ پردیش کا رہنے والا تھا اور گزشتہ کچھ مہینوں سے اس ماڈل شراب کی دکان میں کام کر رہا تھا۔ جمعرات کو کچھ لوگ دکان پر پہنچے اور شراب کا آرڈر دیا۔ آرڈر ملنے میں ہو رہی تاخیر سے گاہک ناراض ہو گئے اور اس پر منیش کے ساتھ گالی گلوچ شروع ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بحث جلد ہی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور گاہکوں نے مبینہ طور پر منیش اور ایک دیگر اسٹاف رکن رگھو پر حملہ کر دیا۔ گاہکوں نے اپنے مزید کچھ دوستوں کو بھی بلایا جو حملے میں شامل ہوئے اور یہ سب تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔ پولیس کے آنے تک حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔


دونوں زخمی نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں منیش کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ رگھو اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور فی الحال ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے گورکھپور پولیس نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمین کے خلاف قومی سیکورٹی قانون (این ایس اے) کے تحت معاملہ درج کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */