اہم خبریں: راہل اور پرینکا گاندھی نے کھیر بھوانی مندر پر دی حاضری

i
31 Jan 2023, 12:24 PM
راہل اور پرینکا گاندھی نے کھیر بھوانی مندر پر دی حاضری
سری نگر: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے منگل کے روز گاندربل میں واقع کھیر بھوانی مندر پر حاضری دی۔ ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا نے منگل کی صبح کھیر بوانی مندر پر حاضری دی اور وہاں پوجاپاٹ کی۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کے دورے کے پیش نظر گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حاضری کے بعد وہ واپس سری نگر لوٹے۔
31 Jan 2023, 9:14 AM
بجٹ اجلاس: صدر دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں کو کریں گی خطاب
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کہ مشترکہ اجلاس سے شروعات ہوگی۔ جسے صدر جمہوریہ دروپدی مرمُو خطاب کریں گی ۔ وہیں، حکومت کو گھیرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
