اہم خبریں: راجیہ سبھا میں شانتی بھوشن کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

<div class="paragraphs"><p>شانتی بھوشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شانتی بھوشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

02 Feb 2023, 12:40 PM

راجیہ سبھا میں شانتی بھوشن کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں جمعرات کو سابق وزیر قانون اور ممتاز قانون دان شانتی بھوشن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے شانتی بھوشن کی موت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شانتی بھوشن 1977 سے 1980 تک اس ایوان کے رکن رہے۔ وہ اتر پردیش بار کونسل کے صدر بھی رہے۔ چیئرمین نے شانتی بھوشن کو ایک اچھا وکیل قرار دیا اور کہا کہ ان کی موت سے ملک نے ایک اچھے انسان کو کھو دیا ہے۔ شانتی بھوشن کا 31 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ بعد ازاں ارکان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

02 Feb 2023, 10:44 AM

اسرائیلی افواج نے کی غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق

یروشلم: اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے غزہ پٹی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آئی ڈی ایف اس وقت غزہ میں حملہ کر رہا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو فلسطینیوں کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو آئی ڈی ایف کی فضائی دفاعی لائن نے روک دیا تھا۔

02 Feb 2023, 9:12 AM

بی جے پی نے اروناچل پردیش اور مغربی بنگال اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی جاری کی فہرست

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اروناچل پردیش اور مغربی بنگال اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔