اہم خبریں: بی جے پی کو پیگاسس کے بعد ٹیک فوگ کا سہارا... کانگریس

تصویر ٹوئٹر @INCIndia
تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

10 Jan 2022, 1:57 PM

بی جے پی کو پیگاسس کے بعد ٹیک فوگ کا سہارا... کانگریس

کانگریس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ پیگاسس کے بعد بی جے پی کو ٹیک فوگ کا سہارا مل گیا ہے۔ بی جے پی جمہوریت پر حملہ کر رہی ہے، ٹیک فوگ کے ذریعے نفرت کا زہر گھولا جا رہا ہے۔

10 Jan 2022, 11:46 AM

کیرالہ میں وزیراعظم مودی کے خلاف لکھے نعروں والی کار ضبط

ترووننت پورم، پولیس نے وزیراعظم نریندرمودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف لکھے نعروں والی ایک کار کو ضبط کیا ہے۔ ذرائع نے پیر کو کہا کہ ’’اترپردیش رجسٹریشن والی اس کار کا مالک پنجاب کا رہنے والا ہے اور اس وقت وہ فرار ہے۔ پٹم میں ایک بار ہوٹل کے سامنے کھڑی اس کار کو اتوار کی شام کو ضبط کیا گیا۔‘‘ کار پر مودی حکومت کی مبینہ کسان مخالف پالیسیوں سمیت دیگر نعرے بھی لکھے گئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے اور کار کے مالک کی تلاش کی جا رہی ہے۔

10 Jan 2022, 9:18 AM

ممبئی کے ایک گودام میں شدید آگ

ممبئی: جنوبی وسطی ممبئی کے بائیکلہ علاقے کے مصطفی بازار میں لکڑی کے ایک گودام میں پیر کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 530 بجے مصطفی بازار میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دس فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔