اہم خبریں: مانک ساہا ہوں گے تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ

تصویر ٹوئٹر @DrManikSaha2
تصویر ٹوئٹر @DrManikSaha2
user

قومی آوازبیورو

14 May 2022, 7:09 PM

مانک ساہا ہوں گے تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مانک ساہا تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ تریپورہ کے مبصر اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے ان کے نام کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو مزید نے کہا کہ مانک ساہا کو تریپورہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر بہت بہت مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں تریپورہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گاـ

14 May 2022, 6:12 PM

دہلی والوں کو شدید گرمی اور لُو سے کوئی راحت نہیں

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں لوگ ہفتہ کو شدید گرمی اور گرم لو کا سامنا کر رہے ہیں اور محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی ایسی ہی صورتحال کی پیش گوئی کرتے ہوئے 'اورینج الرٹ' جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر گرم لو کی پیش گوئی کی ہے اور دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ نے کہا کہ آج آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک درجے زیادہ ہے، جب کہ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی 62 فیصد تھی۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین درجے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔ تاہم، پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہنے کا امکان ہے۔

14 May 2022, 5:06 PM

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب عہدے سے مستعفی

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو اپنا استعفی سونپ دیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز بپلب دیب نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ عہدہ سے دستبردار ہو گئے۔ اب بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد ہوگا، جس میں نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو تریپورہ میں مبصر مقرر کیا گیا ہے۔


14 May 2022, 3:25 PM

راہل بھٹ قتل کے خلاف سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج ’ہمارے لئے کچھ نہیں کیا گیا‘

کشمیری پنڈتوں نے جموں و کشمیر میں چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہل بھٹ کے قتل کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے "ہم حفاظت چاہتے ہیں اور ہم یہاں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ ہمیں وہاں منتقل کریں جہاں ہم محفوظ محسوس کر سکیں، ہم کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ ہمارے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔‘‘

14 May 2022, 2:19 PM

متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر ہندوستان میں ایک روزہ سرکاری سوگ، قومی پرچم سرنگوں

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید عال نہیان جو جمعہ 13 مئی کو انتقال کر گئے، ان کے احترام میں حکومت ہند کی جانب سے ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔ دہلی کی مختلف سرکاری عماروں پر قومی پرچم سرنگوں نظر آ رہا ہے۔


14 May 2022, 12:31 PM

پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر ختم! بھگونت مان

وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے کہا ’’وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لیے جیلوں کے تمام وی آئی پی کمروں کو جیل مینجمنٹ بلاکس میں تبدیل کر دیا جائے گا تاکہ جیل کے عملے کے کام کاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ جیل میں غفلت برتنے کی صورت میں متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

14 May 2022, 8:49 AM

گیان واپی مسجد کے سروے کے لئے پہنچی ٹیم، علاقہ کی دکانیں بند رکھنے کا حکم

وارانسی میں واقعہ گیان واپی مسجد کا سروے کرنے کے لئے ٹیم جائے وقعہ پہنچ چکی ہے۔ سروے کے لئے پہنچنے والی ٹیم کے ارکان کے موبائل فون جمع کرا لئے گئے ہیں جبکہ گڈولیا سے مندر کے 4 نمبر تک جانے والے راستہ کی تمام دکانیں پولیس نے بند کرا دی ہیں۔ دکانوں کو دوپہر ایک بجے تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔