اہم خبریں: پاکستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

28 Mar 2022, 6:40 PM

پاکستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی

پاکستان کی قومی سامبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی ہے۔ اب اس پر مباحثہ کے بعد ووٹنگ ہوگی جس میں عمران خان کی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

28 Mar 2022, 12:35 PM

کلا س میں نماز پڑھنے کا معاملہ، تفتیش کے لئے کمیٹی تشکیل

بھوپال: مدھیہ پردیش کی ساگر یونیورسٹی میں ایک طالبہ کا کلاس میں نماز پڑھنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ وائس چانسلر نے اس معاملہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس معاملے میں وائس چانسلر نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ رپورٹ ملتے ہی آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ خیال رہے گزشتہ دنوں ساگر یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا کلاس میں حجاب میں نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کئی ہندتوا تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے شکایت کی تھی۔

28 Mar 2022, 9:23 AM

یوکرین-روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے اردگان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان پیر کو کابینہ کے ایک گھنٹے کے اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اردگان نے اتوار کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ روسی اور یوکرین کے مذاکرات کاروں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل دوپہر شروع ہو کر شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ یوکرین پر انقرہ کی ثالثی ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔