اہم خبریں: میرٹھ میں کاروباری سے 15 لاکھ روپئے کی لوٹ

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

26 Jul 2021, 7:53 PM

میرٹھ میں کاروباری سے 15 لاکھ روپئے کی لوٹ

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے بھاون پور علاقے میں پیر کو مسلح بدمعاش منڈی کاروباری سے تقریباً 15 لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوین منڈی کے تاجر امت اگروال اپنے منیم جتیندر کے ساتھ پیسہ لینے کے لئے دیہات علاقوں میں نکلے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گڑھ روڈ واقع حسن پور پولیس چوکی کے نزدیک منیم ایک کرانہ اسٹور سے پیسہ لینے چلا گیا اور اسی دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار بدمعاش پہنچے اور کار میں بیٹھے امت سے طمنچہ دکھا کر 14 لاکھ 90 ہزار روپیوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھاکر چودھری، ایس پی دیہات کیشو کمار پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لٹیروں کی گرفت کے لے کابنگ کروانے کی ہدایت دی۔ فی الحال بدمعاشوں کا پتہ نہیں لگ سکا ہے لیکن متاثرہ تاجر کی تحریر پر بھاون پور تھانے میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

26 Jul 2021, 6:59 PM

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو گولی مار کر کیا قتل

بدایوں: اترپردیش کےضلع بدایوں میں ایک باپ نے ہی اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر معاشقے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنکلپ شرما نے یہاں بتایا کہ بلسی علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکی کا اس کے والد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجہ لڑکی کا گاؤں کے ہی ایک نوجوان سے معاشقہ کو بتایا جا رہا ہے۔ اسی بات کے سلسلے میں اس کے والد سے تنازع ہوا اور غصے میں آکر والد نے آج صبح تقریباً ساڑھے چار بجے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم والد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے قتل میں ملوث طمنچہ کو برآمد کرلیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔