اہم خبریں: مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے... ممتا بنرجی

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

04 Apr 2023, 3:36 PM

مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے... ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے۔ وہ نہیں سمجھتے کہ بنگال کے لوگ تشدد پسند نہیں کرتے۔ فسادات بنگال کی ثقافت نہیں ہے۔ ہم فساد نہیں کرتے، عام لوگ فساد نہیں بھڑکاتے۔ جب بی جے پی اپنے دم پر ایسا نہیں کر سکتی تو وہ فساد بھڑکانے کے لیے لوگوں کی خدمات کرائے پر حاصل کرتی ہے۔

04 Apr 2023, 2:12 PM

بی جے پی مغربی بنگال کے حالات خراب کرنے کا کام کر رہی ہے… سنجے راوت

ادھو ٹھاکرے دھڑے کے لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ کون سا وزیر اعلیٰ چاہے گا کہ ان کی ریاست میں فسادات ہوں؟ مغربی بنگال کے حالات خراب کرنے کا کام وہاں کی اپوزیشن پارٹی بی جے پی کر رہی ہے۔ یہ ان کا ماڈل بن گیا ہے کہ جہاں بھی وہ ہارنے کی پوزیشن میں ہوتی ہے وہ فساد کراتی ہے۔ بی جے پی مہاراشٹر، کرناٹک، بہار ہر جگہ ہار رہی ہے اور یہ خوف انہیں ستا رہا ہے۔

04 Apr 2023, 11:06 AM

اتر پردیش کے وزیر دیا شنکر سنگھ کا سواتی سنگھ سے ہوا طلاق، 22 سالہ رشتہ ختم

اتر پردیش حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ نے سابق وزیر سواتی سنگھ سے طلاق لے لی ہے۔ دونوں کے درمیان 22 سالہ رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ لکھنؤ کے ایڈیشنل چیف جسٹس دیویندر ناتھ سنگھ نے دونوں کی طلاق کی درخواست منظور کر لی ہے۔ طلاق کے لیے فیملی کورٹ میں گزشتہ سال ہی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔